صحت کا عالمی دن ورلڈ ہیلتھ ڈے 7اپریل کو منایا جائے گا|World Health Day will be celebrated on April 7

0 24

پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن ورلڈ ہیلتھ ڈے 7اپریل کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے

اس سلسلے میں ملک بھر میں وزارت صحت،محکمہ صحت پنجاب،پاکستان میڈیکل ایسوی ایشن،دیگر طبی تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام واکس،سیمینارز،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

جس میں صحت مند زندگی گزارنے کی سنہری اصولوں بارے آگاہی دی جائے گی اور ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے مقررین صحت کے حوالے سے درپیش خطرات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے

جبکہ اخبارات خصوصی مضامین شائع کریں گےدنیا بھر میں صحت کا عالمی دن سب سے پہلے 1950 میں منایا گیا 1948

میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذیلی ادارے ہیلتھ اسمبلی نے ہر سال 7اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کی منظوری دی جس کے بعد دنیا بھر میں 7اپریل کو ورلڈ ہیلتھ ڈے منایا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.