کراچی:
اپنے پسندیدہ سیلیبرٹریز سے آٹوگراف کے لیے لوگ بھرپور کوشش کرتے ہیں تاہم کراچی کی ایک خاتون نے اپنے پسندیدہ اداکار سے آٹوگراف لینے کا ایسا انوکھا طریقہ اپنایا کہ جس نے سب کو حیران کردیا۔
سماجی روابط کی ویب سائٹس پر معروف اداکار عمران اشرف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ایک ٹوکری میں خاتون کو آٹوگراف دیتے دیکھا گیا۔
Where there's a will, there's a way, and this #ImranAshraf fan tied three dupattas together so she could lower her book down to the actor and get his autograph. @imranashrafawan pic.twitter.com/r63eSFF3GI
— Lollywoodnow_ (@Lollywoodnow1) April 19, 2022
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکار نے ایک عمارت کے نیچے ٹوکری پکڑ کر خاتون سے ان کے نام کی اسپیلنگ پوچھی اور پھر اپنا آٹو گراف اس ٹوکری میں ڈال دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون نے عمارت سے آٹوگراف کے لیے ٹوکری کسی رسی سے نہیں بلکہ دوپٹوں کو باندھ کر نیچے گرائی تھی۔