آئی فون 14 کب متعارف کرایا جائے گا؟ تاریخ منظر عام پر آگئی|When will the iPhone 14 be introduced

0 3

کیلیفورنیا: کئی ماہ سے ایپل کے فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 14 کے فیچرز اور دیگر معاملات کے حوالے سے خبریں لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے جو خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین لیک میں آئی فون 14 کی لانچنگ تقریب کی تاریخ کے متعلق بتایا گیا ہے۔

ایپل کے معاملات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایپل آئی فون کا 14 واں ایڈیشن اس سال ستمبر کی 13 ویں تاریخ کو لانچ کیا جائے گا۔
ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کیوپیٹینو میں قائم یہ کمپنی اپنی تمام تقاریب منگل کے دن منعقد کرتی ہے۔
گزشتہ آئی فون لانچز کو دیکھا جائے تو ان کی لانچنگ کی تقریبات عموماً ستمبر کے وسط میں کسی منگل کوئی منعقد کی گئیں تھیں، جس کا مطلب ہے کہ اس سال یہ تقریب 13 ستمبر کو متوقع ہے۔

ایپل کی جانب سے ماضی میں آئی فون کی لانچنگ تقریبات عموماً ایپل ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئیں لیکن کووڈ-19 کی عالمی وباء کے دوران کمپنی کو یہ تقریب آن لائن منعقد کرنے پر زور دیا گیا۔


شروپوک کی نصیحتیں|Sharupok’s advice


ویب سائٹ کے مطابق فی الحال یہ بات واضح نہیں کہ اس سال ایپل یہ تقریب آن لائن منعقد کرے گا یا شرکاء بذاتِ خود اس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایپل اس معاملے میں کوئی فیصلہ جلد بازی میں نہیں لینا چاہتا کہ حال میں بڑھتے کووڈ کیسز کے سبب اپنے فیصلے کو واپس لینا پڑے۔ لہٰذا کمپنی اس بات کا فیصلہ تقریب منعقد ہونے سے تھوڑا عرصہ پہلے کرے گی۔

واضح رہے ایپل کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ میں ایپل ممکنہ طور پر چار نئے آئی فونز لانچ کرے گا۔ ان آئی فونز میں آئی فون 14، آئی فون 14 میکس، آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس شامل ہیں۔

رپورٹ میں آئی فون پرو اور آئی فون پرو میکس کو ’حقیقی گیم چینجر‘ قرار دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.