ؓبوائے فرینڈز کیساتھ ڈیٹ پر آئی لڑکیاں ہوٹل میں ویٹرس سے کس قسم کے سلوک کی توقع کرتی ہیں؟ ویٹرس نے بھانڈا پھوڑ دیا

ؓ ویٹرس نے بھانڈا پھوڑ دیا

5

ؓبوائے فرینڈز کیساتھ ڈیٹ پر آئی لڑکیاں ہوٹل میں ویٹرس سے کس قسم کے سلوک کی توقع کرتی ہیں؟ ویٹرس نے بھانڈا پھوڑ دیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیٹنگ پر آئی خواتین ہوٹل کے عملے سے کس طرح کے سلوک کی توقع کرتی ہیں؟

امریکہ کی معروف ریسٹورنٹ کمپنی ’ہوٹرز‘ کی ایک ویٹرس نے اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر مرد، خواتین کی چالاکی پر دنگ رہ جائیں گے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق مئے اسبائی نامی اس ویٹرس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ@maeisbaee پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ بتاتی ہے کہ مردوں کے ساتھ ڈیٹ پر آئی خواتین ہم سے توقع کرتی ہیں کہ ہم ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کریں جبکہ ان کے بوائے فرینڈ کی ہتک کریں۔

ؓبوائے فرینڈز کیساتھ ڈیٹ پر آئی لڑکیاں ہوٹل میں ویٹرس سے کس قسم کے سلوک کی توقع کرتی ہیں؟ ویٹرس نے بھانڈا پھوڑ دیا
رپورٹ کے مطابق مئے ویڈیو میں اپنی اس بات کو واضح کرنے کے لیے مثال دیتی ہے کہ جب کوئی خاتون اپنے بوائے فرینڈ کے پاس آتی ہے تو اس کو توقع ہوتی ہے کہ میں اس کے پاس جا کر بڑے عزت و احترام سے آرڈر لوں اور جب اس کا بوائے فرینڈ اپنا آرڈر دینے لگے تو میں سخت لہجے میں اس آدمی سے کہہ دوں کہ ’میں نے آپ سے نہیں پوچھا۔‘ یہ کہہ کر میں واپس خاتون کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھوں اور اس سے پوچھوں کہ ’میم! برائے مہربانی آپ بتادیں کہ یہ صاحب کیا لیں گے؟‘

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے طلاق کا اعلان کردیا

مئے نے ویڈیو میں استہزائیہ طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر ہم ڈیٹنگ پر آئے جوڑے کے ساتھ اس کے برعکس سلوک کریں تو اور خاتون کے ساتھ مرد کو بھی عزت دیں تو ہمیں 8فیصد ٹپ ملتی ہے، حالانکہ امریکہ میں روایتی طور پر ٹپ 20فیصد ہوتی ہے۔

تاہم اگر ہم خاتون کی خواہش کے مطابق کام کریں تو ٹپ 20فیصد سے بھی زیادہ مل جاتی ہے۔“ مئے کی یہ ویڈیوتیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے 50لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ کمنٹس میں اکثر مرد اس بات پر سخت حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ آئندہ ڈیٹ پر ان کے ساتھ ریسٹورنٹ میں ایسا سلوک ہوا تو وہ صرف ایک سینٹ ٹپ دیا کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.