ہم مزید ایک ساتھ نہیں رہ سکتے کیونکہ ۔۔ بل گیٹس کا شادی کے 27 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ

22

ہم مزید ایک ساتھ نہیں رہ سکتے کیونکہ ۔۔ بل گیٹس کا شادی کے 27 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ

دنیا کی طاقتور ترین شخصیت بل گیٹس کی جانب سے مستقبل کی پیش گوئیاں کی جاتی رہی ہیں لیکن اب انہوں نے ایک فیصلہ کیاہے جو کہ ان کی نجی زندگی سے متعلق اور بہت اہم ہے۔

bill gates

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے تیسری امیر ترین شخصیت بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے آپس میں علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ہمارا 27 سال کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔

بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ مزید ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں، وسیع سوچ بچار کے بعد رشتہ ازدواج کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ وہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں تعاون جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ65 سالہ بل گیٹس اور 56 سالہ میلنڈا کی شادی سنہ 1994 میں ہوائی کے لنائی جزیرے پر نئے سال کی آمد کے موقع پر ہوئی تھی۔

سابقہ امیر ترین جوڑی کے تین بچے ہیں، 25 سالہ جینیفر ، 21 سالہ رووری اور 18 سالہ فوبی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.