سعودیہ میں جاری تفریحی پروگرام میں دو بڑے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ بن گئے

1

سعودیہ میں جاری تفریحی پروگرام میں دو بڑے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ بن گئے

12 لاکھ روشنیوں سے تیارفن پارے ’دی موونگ اسٹار‘ اور المنارہ‘ کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر دیا گیا
ریاض سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ’نور الریاض‘ نامی تفریحی ایونٹ پوری آب و تاب اور رونق کے ساتھ جاری ہے۔

اس سالانہ فیسٹول کے پروگرامز میں دو فن پاروں کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق "نور الریاض” ایونٹ کے موقع پر آرٹسٹ کیرولائنا ہلٹک کے "دی لائٹ ہاوٴس” میں 272،160 ایل ای ڈی لائٹس پرنصب ہیں۔

اس فن پارے نے ریاض شہر کو روشن کردیا۔ اس کی نمائش شاہ عبد العزیز تاریخی مرکز میں 18 مارچ سے 3 اپریل 2021 ء کے دوران کی گئی جسے زائرین کی طرف سے غیرمعمولی پذیرائی ملی ہے۔

فنکار کرٹ ورمیئلن کی "دی مووینگ اسٹار” فن پارے کو بھی گینز بک میں شامل کیا گیا۔ یہ دنیا کی روشن ترین سجاوٹ ہے جسے مملکت میں 256 میٹر کی بلندی پر 12 لاکھ روشنیوں سے تیار کیا گیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ‘لائٹ آف ریاض’ کے عنوان سے 17 روزہ آرٹ پروگرام 18 مارچ 2021ٰ?ء سے مملکت کے سافٹ پاور کے پیغام کو اجاگر کرنے کے مشن کے طور پر منعقد کیا گیا۔ شوبز کے حوالے سے ہونے والے اس ایونٹ کا مقصد لائٹ آرٹ کے مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا اور غیرملکی ماہرین کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ سترہ روزہ یہ نمائش تین اپریل کو اختتام پذیر ہوئی جس میں مقامی ، علاقائی اور عالمی ماہرین اور لائٹ آرٹ کے ماہرین نے شرکت کی۔
نمائش میں 20 سے زائد ممالک کے 60 سے زائد آرٹسٹوں نے شرکت کی اور ریاض کے مکینوں اور سیاحوں کے لیے ایک متاثر کن ثقافتی اور انسانی تجربہ فراہم کیا۔ اس ایونٹ میں مملکت کے مختلف حصوں اور بیرون ملک سے ٹور ، میوزیکل اور سنیما کی پرفارمنس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ اس موقعے پر13 مختلف مقامات پر ورچوئل میٹنگز ، ورکشاپس اور خاندانی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔اس پروگرام میں 200 سے زائد رضاکاروں کو تخلیقی میدان میں داخل ہونے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ نور الریاض کی نمائش دیکھنے والے افراد کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.