خاتون نے شوہر کو خوش کرنے کیلئے نومولود بیٹی کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر قتل کر ڈالا

سفاکیت کا خوفناک ترین واقعہ،

3

سفاکیت کا خوفناک ترین واقعہ، خاتون نے شوہر کو خوش کرنے کیلئے نومولود بیٹی کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر قتل کر ڈالا

سفاک خاتون نے بیٹی کی پیدائش سے ناخوش شوہر کی ناراضگی ختم کرنے کیلئے درندگی کی انتہاء کر دی، ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
قاہرہ سفاکیت کا خوفناک ترین واقعہ، خاتون نے شوہر کو خوش کرنے کیلئے نومولود بیٹی کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر قتل کر ڈالا،

سفاک خاتون نے بیٹی کی پیدائش سے ناخوش شوہر کی ناراضگی ختم کرنے کیلئے درندگی کی انتہاء کر دی، ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر میں پیش آئے ایک انتہائی خوفناک واقعے نے ہر شخص کا دل دہلا کر رکھ دیا۔
مصری میڈیا کے مطابق ڈیڑھ سال قبل شادی کرنے والے جوڑے نے اپنی نومولود بیٹی کو انتہائی سفاکیت سے قتل کر ڈالا۔



واقعے کے حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ نومولود بچی کو اس

کی اپنی ہیماں نے قتل کیا۔

خاتون نے محظ اپنے شوہر کی خوشی کی خاطر اپنی نومولود بچی کی زندگی ختم کر ڈالی۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمہ کا شوہر بیٹیوں کو پسند نہیں کرتا تھا، جبکہ ان کی شادی کے ڈیڑھ سال بعد ہونے والی پہلی اولاد ایک بیٹی تھی، جس پر ملزمہ کا شوہر ناخوش تھا۔

The woman drowned her newborn daughter in a water tank to please her husband

اس تمام صورتحال میں خاتون نے شوہر کی خوشی کی خاطر 2 ہفتے قبل دنیا میں آنے والی بچی کو گھر کی چھت پر موجود پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر قتل کر ڈالا۔

بعد ازاں دونوں میاں بیوی نے بچی کی لاش کو ٹینکی سے نکال کر خاموشی سے دفنا دیا تھا۔


ناخن آپ کی صحت کے بارے میں کس خطرناک بیماری کا اشارہ دے رہے ہیں؟


اس واقعے کے بعد جب پولیس کو اطلاع ملی تھی تو ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی اور ان کی نشاندہی پر بچی کی قبر بھی تلاش کر لی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی نومولود بچی کو قتل کرنے کا ایسا سفاک واقعہ پہلے کبھی سننے یا دیکھنے کو نہیں ملا، اس انسانیت سوز جرم میں ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دلوائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.