وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل ،صدرمملکت کو اسپیکرقومی اسمبلی نے آگاہ کردیا

وزیرِ اعظم کو قومی اسمبلی میں 178 ووٹ حاصل ہوئے ہیں

14

وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل، اسپیکرقومی اسمبلی نے صدرمملکت

کوآگاہ کردیا

(تازہ ترین ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم کے حق میں اعتماد کے ووٹ سے صدر مملکت کو خط ارسال کردیا ۔

خط میں صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ وزیرِاعظم کو قومی اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہے۔قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کو 178 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

تفصیلات میں بتایا گیا ھے کہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نےوزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ میں کامیابی پر صدرمملکت عارف علوی کے نام خط لکھا ہے ۔ خط میں صدر مملکت کو آگاہ کیا گیا کہ وزیرِاعظم عمران خان کو قومی اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہے۔اعتماد کا ووٹ آئین کے آرٹیکل91 کی شق 7 کے تحت حاصل کیا گیا۔

تازہ ترین:ملک بھر میں مسافر ٹرینیں کئی ہفتوں تک بند کیے جانے کا امکان

کارکنان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ ملنے کی خوشی میں مختلف مقامات پر جشن منایا گیا،کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔کارکنان نے وزیر اعظم عمران خان کے حق میں مال روڈ پر بھی مظاہرہ کیا۔
جمہوری وطن پارٹی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کی قرارداد کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اتحادیوں اراکین اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب میں وزیراعظم منتخب ہوا تو پہلے روز مجھے ایوان میں تقریر نہیں کرنے دی گئی.
ملکی قرض دو ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 30 ہزار ارب تک تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.