ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: بابراعظم ، شاداب خان کی شائقین کونیوزی لینڈ کا مذاق اڑانے سے روکنے کی ویڈیو وائرل

26

قومی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان میچ کے بعد کرائوڈ کو ’سکیورٹی،سکیورٹی‘ کے نعرے لگانے سے روکتے دکھائی دیتے ہیں

لاہور (اردو تازہ ترین  ۔ 28 اکتوبر 2021ء ) سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے ایک نئے ویڈیو کلپ میں کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان کو شائقین کرکٹ کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا مذاق اڑانے سے گریز کرنے کے اشارے دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹویٹر اکاؤنٹ ’چنج آف پیس‘ کے ذریعے ٹویٹ کی گئی ویڈیو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ جیتنے کے بعد گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جیسے ہی کھلاڑی کرائوڈ کے قریب جاتے ہیں تو شائقین زور سے ’’سکیورٹی، سکیورٹی‘‘ کے نعرے لگاتے ہیں۔

شاداب خان جنہیں پہلے تالیاں بجاتے اور مداحوں کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،

اچانک دونوں ہاتھوں سے مجمع کی طرف ہاتھ ہلاتے ہوئے انہیں نعرے لگانے سے روکنے کی تاکید کرتے نظر آتے ہیں۔

کپتان بابراعظم جنہیں شاہین آفریدی سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،

وہ بھی مڑ کر ایک ہاتھ سے ہجوم کو بلیک کیپس کا طعنہ دینا بند کرنے کا اشارہ کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حسن علی شائقین کو اور بھی زور سے نعرے لگانے کیلئے اکساتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔


فواد عالم کم ترین اننگز میں 4 سنچریاں مکمل کرنے والے قومی بلے باز بن گئے


قومی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کے اس عمل کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سراہا۔

’چینج آف پیس‘ نامی اکائونٹ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس پاکستانی ٹیم نے صحت مند اور پیشہ ورانہ رویے کی مثال قائم کی ہے،

کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان پاکستانی شائقین سے نیوزی لینڈ کے لیے اپنے ’سکیورٹی‘ کے نعروں کو کم کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں‘۔

اجے ٹھاکر نے کہا ’’یہ آدمی صرف دل جیت رہا ہے‘۔

سبحانیہ کو یہ مزاحیہ لگا کہ حسن علی کس طرح ہجوم کو بڑھاوا دے رہے ہیں ۔

راج ایس نے ٹویٹ کیا ’ہر گزرتے دن کے ساتھ اس ٹیم کے مداح بنتے جا رہے ہیں‘۔

قرداش نے ٹوئٹر پر بلیک کیپس کو ٹیگ کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ پاکستانی ٹیم کی سپورٹس مین شپ کو دیکھیں۔

مثبت وائبس کے نام سے ایک اور اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیا کہ ’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف عظیم کرکٹرز ہیں بلکہ عظیم انسان بھی ہیں، ہم ان کا احترام کرتے ہیں‘۔

مالکو نے دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا ’اس ٹیم میں میرا دل ہے۔

ایسی کلاس‘۔ ٹیم نے جو کیا وہ شہیر بھٹی کو پسند آیا۔

حسن علی نے جو کیا اسے بھی پسند آیا۔

انہوں نے کہ ’ یہ بہت اچھا ہے، میں بھی ایسا ہی کرتا‘۔

انہوں نے مزید ٹویٹ کیا کہ ’ناں ،میں وہ بھی کرتا جو حسن علی نے کیا‘۔

یاد رہے کہ منگل کو پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.