راکھی ساونت کی سلمان خان کو وزیراعظم بنانے کی خواہش

2

راکھی ساونت کی سلمان خان کو وزیراعظم بنانے کی خواہش

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہاہے کہ وہ بالی ووڈ اسٹارسلمان خان اور سونو سوڈ کو بھارت کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان اور سونو سود کو بھارت کا وزیر اعظم بنایا جانا چاہئے۔

rakhi sawant
انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران اداکار امیتابھ بچن اور اکشے کمار بھی عوام کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
راکھی نے مزید کہا کہ بھارت میں کرونا کی صورتحال کو دیکھ کر ان کا دل رو رہا ہے ۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بھارتی وزراء لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے صرف تقریریں کر رہے ہیں، اس وقت ملک کو بیڈ ، آکسیجن اور ویکسین کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 22.7 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.