صدر پاکستان عارف علوی بھی ٹک ٹاک پر آگئے، دلچسپ ویڈیو کس بارے میں بنائی؟ دیکھیں ویڈیو

2

صدر پاکستان عارف علوی بھی ٹک ٹاک پر آگئے، دلچسپ ویڈیو کس بارے میں بنائی؟ دیکھیں ویڈیو

مشہور زمانہ انٹرٹینمنٹ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے سب ہی نوجوانوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا تھاکہ اب بڑی بڑی نامور شخصیات بھی اس ایپلیکیشن کا استعمال کرنے لگیں۔

یہاں جس مشہور شخصیت کی بات کی جا رہی ہے وہ ہیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف جنہوں نے مقبول ترین ویڈیو ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر قدم رکھ لیا۔

جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کپہ ٹک ٹاک دنیا میں تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ ہے جس کا استعمال امریکہ، سمیت کئی مختلف ممالک میں ہورہا ہے ساتھ ہی اس ایپلیکیشن کو کئی ممالک نوجوانوں کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں کیونکہ اس کیے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔


خبردار! اس ویکسین سے خطرناک بیماری ہو سکتی ہے


لیکن اب صدرپاکستان بھی اس ایپ سے دور نہ رہ سکے اور ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹک ٹاک کی پہلی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریاستی سربراہ کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے اکاؤنٹ کی تصدیق کی گئی۔

ان کی ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ نئی نوجوان کو نسل کو ملک سے محبت کرنے کا پیغام دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں صدر عارف علوی نے نئی ابھرنے والی نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملک کے لیے ایسے خواب دیکھنے والے فرد ہیں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہے ہیں، ان کے لیےپاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کی میرے لیے پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کو کہا کہ وہ نئی اور مثبت تبدیلی کے ساتھ آگے بڑھیں اور وطن عزیز کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.