نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

33

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

نیوزی لینڈ نے 2003 میں آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا

اسلام آباد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے ڈھاکا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، جہاں سے انہیں انتہائی سیکیورٹی میں نجی ہوٹل روانہ کیا گیا ۔

نیوزی لینڈ ٹیم ایک روز روم آئیسولیشن میں گزارے گی،

ہوٹل میں قیام کے دوران کیوی کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کوویڈ ٹیسٹ ہوگا، رپورٹس منفی آنے کی صورت میں انہیں پریکٹس کرنے کی اجازت ملے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تینوں میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئی


معین علی نے پاکستانی ٹیم کو بھارت سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا


راولپنڈی  پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈز میں شامل تمام ارکان اور دو طرفہ سیریز کے لیے اعلان کردہ میچ آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں،

دونوں ٹیمیں (آج)پیر کو شام اڑھے چار بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کریں گی۔

یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صرف ویکسینیشن کرانے والے افراد کوٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی،

ٹکٹ لیتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اصلی شناختی کارڈ بھی اپنے ہمراہ لانا لازمی ہوگا،

17 سے 18 سالہ افراد کا کم از کم جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا لازمی ہوگا،

ٹکٹس ٹرانسفر نہیں کی جاسکیں گی۔

اعلامیے کے مطابق بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والے فرد کو اسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گا،

کمپلینٹری یا ہسپتالٹی ٹکٹ کے حامل افراد پر بھی یہی شرائط لاگو ہوں گی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹراسکواڈ میچ شیڈول ہے جب کہ ون ڈے سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔

new zealand cricket team

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کااسٹیٹس تبدیل

راولپنڈی  پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ہفتے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا اسٹیٹس تبدیل کردیا گیا ہے۔

یہ تینوں میچز اب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کی بجائے دو طرفہ سیریز کے میچز شمار کیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ ڈی آر ایس کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے، جو کہ آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کی پلیئنگ کنڈیشنز کا ضروری حصہ ہے۔

نیوزی لینڈ کو اب 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لییدوبارہ 2022 میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

لہٰذا دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ اب اٴْس سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی کوالیفیکشین کہلائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.