مسلسل 8 دن سے دلہے کا لباس پہن کر سو رہا ہوں کیونکہ ۔۔ ایک ایسے لڑکے کی کہانی جو شدید کنوارے پن کا شکار ہے

3

مسلسل 8 دن سے دلہے کا لباس پہن کر سو رہا ہوں کیونکہ ۔۔ ایک ایسے لڑکے کی کہانی جو شدید کنوارے پن کا شکار ہے

پاکستان میں موجود ایک ایسا شدید کنوارا لڑکا سامنے آیا ہے جو دلہا کا لباس اور اپنے بستر پر دلہن کا لہنگا، چوڑیاں، پرس اور دیگر چیزیں رکھ کر سوتا ہے۔

لڑکے کا نام وجاہت ہے جو شدید کنوارے پن کی وجہ سے احتجاجاً دلہا کا لباس پہن کر سوتا ہے، ساتھ میں پاکستان میں موجود تمام کنواروں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ بھی انہیں کی طرح دلہا کا لباس پہن کر سوجایا کریں

ڈیلی پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے وجاہت کا کہنا تھا کہ یہ میرا مطالبہ ہے اور یہ خاموش احتجاج ہے ، کنوارے دلہا کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل 8 روز سے دلہا کا جوڑا زیب تن کیے ہوئے ہیں، اور بستر پر موجود یہ دلہن کا سامان میری دلہن ہی ہے۔

 I have been sleeping wearing the groom's dress

وجاہت نے بتایا کہ میرا یہ احتجاج گھر والوں سے ہے، اور یہ میری شادی کی عمر ہے مگر گھر والے شادی کی خواہش نہیں بھر رہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنے گھر والوں سے لڑ نہیں سکتا مگر میرا یہ مطالبہ ہے کہ جب تک میری حقیقی دلہن نہیں آئے گی میں اسی طرح اپنا احتجاج جاری رکھوں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.