حمیمہ ملک اپنی بہن دعا اوربھائی فیروزخان سمیت تنقید کی زد میں

حجاب اورمذہب کے معاملے پر آپ تینوں بہن بھائی خاموش رہیں تو اچھا ہے

88

حمیمہ ملک اپنی بہن دعا اوربھائی فیروزخان سمیت تنقید کی زد میں

humaima malik

حجاب اورمذہب کے معاملے پر آپ تینوں بہن بھائی خاموش رہیں تو اچھا ہے، صارف

کراچی(اُردو نیوز  تازہ ترین – این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) اداکارہ حمیمہ ملک اس وقت اپنی بہن دعا اوربھائی فیروز خان سمیت تنقید کی زد میں ہیں۔گزشتہ دنوں حمیمہ ملک نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ ڈالی جس میں انہوں نے پوری زندگی حجاب کرنے کے لیے دعا مانگی، جس پر مداحوں نے انہیں خوب سراہا۔

تاہم بہت سے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ایک صارف نے لکھا کہ حجاب اورمذہب کے معاملے پر آپ تینوں بہن بھائی خاموش رہیں تو اچھا ہے۔صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد کیا یہ کھلا تضاد نہیں، حجاب اور اسلام کے معاملے پرآپ تینوں بہن بھائی چپ کریں۔ آپ تینوں بہن بھائی توجہ حاصل کرنے والے لوگ ہیں لیکن یہ کام آپ مذہب کے ذریعے نہ کریں توبہتر ہے۔

حمیمہ ملک ایک با صلا حیت اداکارہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.