بھوت بھی شراب پیتے ہیں؟ شراب خانے کے مالک نے ویڈیو بنا کر دنیا کو حیران کردیا

برطانیہ میں ایک شراب خانے کے مالک نے شراب کے رسیا بھوت کی ویڈیو دکھا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے

7

بھوت بھی شراب پیتے ہیں؟ شراب خانے کے مالک نے ویڈیو بنا کر دنیا کو حیران کردیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شراب خانے کے مالک نے شراب کے رسیا بھوت کی ویڈیو دکھا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

دی مرر کے مطابق برطانوی علاقے کورسلے میں واقع اس ’دی وائٹ ہارٹ‘ نامی شراب خانے کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کے شراب خانے میں ایک بھوت رہتا ہے جس کا نام ہنری ہے۔

یہ بھوت اکثر گاہکوں اور عملے کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتا رہتا ہے۔ یہ کا ایک دھوئیں پر مبنی ہیولا سا عملے کے کئی لوگوں نے دیکھا ہے اور کئی لوگوں کے جسم پر اس بھوت نے اپنے ناخنوں سے خراشیں ڈالی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شراب خانے کے مالک سٹیو ایلیس اور اس کی اہلیہ ایڈیلے کا کہنا ہے کہ ”گزشتہ روز

سی سی ٹی وی کیمرے نے اس بھوت کی ایک کارستانی محفوظ کر لی۔


ؓبوائے فرینڈز کیساتھ ڈیٹ پر آئی لڑکیاں ہوٹل میں ویٹرس سے کس قسم کے سلوک کی توقع کرتی ہیں؟ 


اسویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شراب ناپنے والا پیمانہ خودبخود ہوا میں بلند ہوتا ہے اور پھر واپس

اپنی جگہ پر چلا جاتا ہے۔

گویا ہنری نے اس پیمانے سے شراب کو سونگھا اور پھر واپس رکھ دیا۔ ویڈیو میں آپ لوگ صرف اتنا ہی دیکھ سکتے ہیں تاہم ہم نے ہنری کو بھی اکثر دیکھ رکھا جو شراب خانے میں ایسی حرکتیں کرتا رہتا ہے۔

“سٹیو ایلیس کا کہنا ہے کہ ’اس بھوت کا نام ’ہنری‘ میں نے خود رکھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ اس شراب خانے کے سابق مالک کا بھوت ہے۔“

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.