چینی نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سینچری مکمل کر لی

دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ منڈی سے 105 روپے فی کلو چینی خرید کر 100 روپے فی کلو میں فروخت نہیں کر سکتے

6

چینی نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سینچری مکمل کر لی

لاہور سمیت پنجاب ک قیمت میں 350 روپے کئی اضلاع میں چینی کی فی کلو قیمت 110 روپے ہوگئی، 50 کلو تھیلے کیے کا اضافہ ہوگیا

لاہور (اُردوتازہ ترین۔ 26 مارچ2021ء) چینی نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سینچری مکمل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد میں ابھی چند دن باقی ہیں کہ لاہور سمیت پنجاب کے اضلاع میں چینی کے 50 کلو تھیلے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد 50 کلو چینی کا تھیلا 4700 روپے سے بڑھ کر 5500 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ پرچون کی سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 108 روپے سے 110 روپے تک ہو گئی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ منڈی سے 105 روپے فی کلو چینی خرید کر 100 روپے فی کلو میں فروخت نہیں کر سکتے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تھوک کی سطح پر چینی 105 روپے فی کلو ہو چکی ہے جبکہ عام بازاروں میں چینی 85 روپے ف کلو کے بجائے 110 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ مجموعی طور پر اس وقت چینی کا شارٹ فال 48 لاکھ کلو گرام ہے جس کی وجہ چینی ڈیلرز کی ہڑتال بتائی گئی ہے ۔

دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ چینی بحران، قیمت اور خریدوفروخت کا مسئلہ مستقل بنیاد پر حل کرلیا ہے۔ پنجاب حکومت نے شوگرسپلائی چین مینجمنٹ آرڈر2021 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، محکمہ خوراک نے کابینہ کی اصولی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے تحت چینی کی قلت پر کین کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو اقدامات کا ختیار ہوگا، کین کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو چینی کی خریدوفروخت کا بھی مکمل اختیار ہوگا۔

چینی کا اسٹاک کم ہوگا تو ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کرنا لازم ہوگا۔ نئے قانون کے تحت کوئی بھی ڈیلر اور ہول سیلررجسٹریشن کے بغیرچینی نہیں خرید سکے گا۔

 

اس قانون کے تحت چینی کی خریدوفروخت کے پورے نظام کو ریگولیٹ کیا جاسکے گا۔ شوگر ملز اور ڈیلرز کے گوداموں کی رجسٹریشن ہوگی۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے گزشتہ روز مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سٹے بازوں کے پورے نیٹ ورک کیخلاف بڑا آپریشن کیا گیا ہے۔

سٹے بازوں اورذخیرہ اندوزوں کے گروہوں کے ساتھ شوگز ملز بھی ملوث تھیں۔ ان ملوں میں جہانگیرترین کی مل کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف 10 ایف آئی آر درج کی گئی۔ یہ سٹے بازکہیں رجسٹرڈ ہی نہیں۔ یہ گروہ منی لانڈرنگ اور سٹے بازی میں ملوث ہیں۔ گزشتہ روز جو لوگ سامنے آئے ہیں ان گروہوں کیلئے مافیا کے الفاظ چھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی تیاری 3 سے 4 ماہ لگتے ہیں، 4 ماہ میں پورے سال کی چینی تیار ہوجاتی ہے۔ شوگر کی قیمت کبھی70 روپے تو کبھی 100روپے ہوجاتی ہے۔ چینی کی قیمتوں میں ردوبدل ان سٹے بازوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ چینی مافیا منصوبہ بندی کے تحت رمضان میں قیمتیں بڑھانے جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.