دلہا کے ہارسے نوٹ چرانے والے باراتی کی ویڈیو وائرل

Video of Barati stealing notes from groom's horse goes viral

0 18

نئی دہلی: دھوم دھام سے نوٹوں کا ہار پہن کربارات لانے والا دلہا اپنے ہی باراتی کے ہاتھوں لٹ گیا۔

سوشل میڈیا پربھارت میں شادی کی ایک وائرل ویڈیومیں دلہا کے قریب بیٹھے باراتی کوانتہائی صفائی سے ہارسے نوٹ نکال کرجیب میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

باراتی کی نوٹ نکالنے کی پہلی کوشش پردلہا پلٹ کراس سےپوچھتا دکھائی دیتا ہے کہ کیا ہوا جس پرباراتی کہتا ہے کہ کچھ نہیں لیکن دوسری مرتبہ باراتی دلہا کے ہارسے نوٹ چرانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کومشہورویب سیریز’منی ہائسٹ‘ کا بھارتی ورژن قراردیا۔ باراتی کے نوٹ چرانے کی ویڈیو کواب تک ایک لاکھ کے قریب لائکس مل چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.