بابراعظم نے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان کے پاس بھی نہیں

مایہ ناز بلے باز بطور کپتان اپنے پہلے 3 ٹیسٹ میچز جیتنے والے پہلے پاکستانی قائد ہیں

3

بابراعظم نے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان کے پاس بھی نہیں

مایہ ناز بلے باز بطور کپتان اپنے پہلے 3 ٹیسٹ میچز جیتنے والے پہلے پاکستانی قائد ہیں

لاہور (اردو نیوز تازہ ترین ۔ 2 مئی 2021ء ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو موجودہ وزیراعظم اور قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے پاس بھی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے زمبابوے کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 116 رنز سے شکست دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم نے 426 رنز بنائے اور 250 رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم صرف 134 رنز ہی بناسکی اور یوں ایک اننگز اور 175 رنز سے جیت پاکستان کے حصے میں آئی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

دوسری اننگز میں زمبابوے کی جانب سے تریسائی مساکنڈا 43، کیون کاسوزا 28، کپتان برنڈن ٹیلر 29 اور وکٹ کیپر بلے باز ریجس چاکبوا 14 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ زمبابوے کی دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے 2، فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹیسٹ کے پہلے روز زمبابوے کے بلے باز پاکستانی بولرز کے آگے بے بس دکھائی دیے اور پوری ٹیم 176 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی نے 4،4 جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن قومی ٹیم کھیل پر حاوی رہی، اوپننگ بلے باز عابد علی 60، عمران بٹ نے 91 اور اظہر علی نے 36 رنز بنائے جب کہ فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹ کے نقصان پر 374 رنز بنائے اور مہمان ٹیم پر 198 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑیھے:

یہ بھی پڑیھے:فواد عالم کم ترین اننگز میں 4 سنچریاں مکمل کرنے والے قومی بلے باز بن گئے

تیسرے دن کھیل شروع ہوا تو قومی ٹیم نے سکور میں 52 رنز کا اضافہ کیا اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، فواد عالم نے 140 رنز کی اننگز کھیلی جس کے باعث قومی ٹیم پہلی اننگز میں زمبابوے کے خلاف 250 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

یہ بابراعظم کی بطور کپتان مسلسل تیسری کامیابی تھی ، اس سے قبل ان کی کپتانی میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ہوم سیریز میں وائٹ واش شکست سے دوچار کیا تھا، بابراعظم بطور کپتان اپنے پہلے 3 ٹیسٹ میچز جیتنے والے پہلے پاکستانی قائد ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.