عابد علی نے وہ کر دکھایا جو بابر اعظم اور فواد عالم بھی نہ کر پائے! ڈبل سینچی سکور کر کے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیے

14

عابد علی نے وہ کر دکھایا جو بابر اعظم اور فواد عالم بھی نہ کر پائے! ڈبل سینچی سکور کر کے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیے

Abid Ali scoring a double century
تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ زمبابوے دوسرا ون ڈے ہرارے میں کھیلا جا رہا ہے۔

قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی نے اپنی پہلی ڈبل سینچری سکور کر لی ہے۔

نعمان علی نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا اور اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

عابد علی اور اظہر علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 444 رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عمران بٹ اور عابد علی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ، اوپننگ پر آنے والے عمران بٹ زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور دو رنزبنا کر 12 کے مجموعے پر تریپانو کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔

ان کے بعد اظہر علی میدان میں آئے اور عابد علی کے ساتھ مل کر بہترین کھیل پیش کیا ۔ اظہر علی نے 126 رنز کی کی اننگ کھیلی اور شومبا کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے لیکن ٹیم کی پوزیشن مضبو ط کر گئے ۔

ان کے بعد بابراعظم نے میدان سنبھالا لیکن ان کی بیڈ لک رہی اور وہ بھی صرف دو سکور بنانے میں ہی کامیاب ہوئے اور 252 رنز کے مجموعے پر آوٹ ہو گئے ۔

فواد عالم 5 اور ساجد خان 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔تاہم عابد علی بہترین انداز میں کھیل جاری

رکھے ہوئے ہیں اور وہ اب تک 201 سکور بنا چکے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.