16 سالہ لڑکی حاملہ ہو گئی لیکن ماں بے خبر

7

16 سالہ لڑکی حاملہ ہو گئی لیکن ماں بے خبر ، جب پتا چلا تو اس کا ذمہ دار کونسا قریبی رشتہ تھا؟ بھارت میں انتہائی افسوسنا ک واقعہ

نوائیڈا بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں 12 سالہ بچے نے اپنی سگی 16 سالہ بہن کو حاملہ کر دیا .

پولیس نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی کی ماں لوگوں کے گھر وں میں کام کرکے اپنا گزر بسر کرتی تھی اور اس کی بیٹی بھی اس کا ہاتھ بٹاتی تھی .

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی گھر میں کام کر نے گی تو اس کی مالکن نے لڑکی کے بڑھے ہوئے پیٹ کو دیکھ کر سوالات کیئے اور پتا چلا کہ وہ تو حاملہ ہو چکی ہے ۔

پریانکا چوپڑا کی انسٹاگرام کمائی سے سب حیران

لڑکی نے اسے بتایا کہ چند ماہ قبل اس کے 12 سالہ بھائی نے دو مرتبہ جنسی تعلق قائم کیا تھا ، جس کے بعد مالکن نے پولیس اور بچوں کے خصوصی ادارے کے اہلکاروں کو طلب کیا اور معاملے سے آگاہ کیا ۔
سب انسپکٹر اوشا کشواہا نے بتایا کہ لڑکی پانچ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ 12 سالہ بچہ تیسرے نمبر پر ہے .

لڑکی نے ساتویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے جبکہ لڑکا تین جماعتیں ہی پڑھا ہے .

دونوں ہی معاملے کی سنگینی سے لاعلم تھے ۔

لڑکی نے اپنی والدہ سے اس واقعہ کا ذکر کیا تھا لیکن ماں نے اس پر کوئی کان نہ دھرے اور بات کو دبا دیا ۔

اہل خانہ یہی سمجھتے رہے کہ لڑکی کے پیٹ میں کوئی انفیکشن ہو گیا ہے اور انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ حاملہ ہو چکی ہے ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.